كِتَابُ الأقوال كتاب الأقوال 339. بَابُ قَوْلِ الرَّجُلِ: مَا شَاءَ اللَّهُ وَشِئْتَ ”جیسے اللہ چاہے اور آپ چاہیں“ کہنا ناجائز ہے
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: جیسے اللہ چاہے اور آپ چاہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو نے اللہ تعالیٰ کا ند اور شریک بنا دیا۔ یوں کہے کہ جو اکیلا اللہ چاہے۔“
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه أحمد: 2561 و النسائي فى الكبريٰ: 10759 - انظر الصحيحة: 139»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|