كِتَابُ الأقوال كتاب الأقوال 327. بَابُ لَا يَقُولُ لِشَيْءٍ لا يَعْلَمُهُ: اللَّهُ يَعْلَمُهُ جس چیز کا علم نہ ہو اس کے بارے میں یوں نہ کہے کہ اللہ اسے جانتا ہے
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: تم میں سے کوئی شخص ایسی چیز کے بارے میں جسے وہ نہیں جانتا یوں نہ کہے: اللہ اسے جانتا ہے۔ اللہ تو اس کے علاوہ بھی جانتا ہے، پھر وہ شخص اللہ کے علم میں وہ چیز شامل کرتا ہے جس کی حقیقت کا اسے علم نہیں۔ یہ بات اللہ کے ہاں بہت بڑا گناہ ہے۔
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه عبدالرزاق: 15964»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|