الادب المفرد
كِتَابُ الأقوال
كتاب الأقوال
329. بَابُ الْمَجَرَّةِ
مجرّہ کا بیان
حدیث نمبر: 766
حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ أَبِي حُسَيْنٍ وَغَيْرِهِ، عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ سَأَلَ ابْنُ الْكَوَّاء عَلِيًّا عَنِ الْمَجَرَّةِ، قَالَ: هُوَ شَرَجُ السَّمَاءِ، وَمِنْهَا فُتِحَتِ السَّمَاءُ بِمَاءٍ مُنْهَمِرٍ.
ابوطفیل رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ابن الکواء نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مجرہ کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے جواب دیا: وہ آسمان کا درہ ہے، اسی درے سے (قومِ نوح پر) زور سے برسنے والے پانی کے ساتھ آسمان کھول دیا گیا۔
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه ابوالشيخ فى العظمة: 790»
قال الشيخ الألباني: صحيح
الادب المفرد کی حدیث نمبر 766 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 766
فوائد ومسائل:
مجرہ وہ سفیدی ہے جو آسمان پر ظاہر ہوتی ہے اور اس کے دونوں جانب روشنی ہوتی ہے۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 766