كتاب النكاح و الطلاق نکاح اور طلاق کے احکام و مسائل زمانۂ کفر کے نکاح کے برقرار رہنے کی شرائط
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے۔ ایک عورت نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں شادی کی، وہ اسلام قبول کر چکی تھی، پس اس کا (پہلا) شوہر آیا تو اس نے کہا: میں تو اس کے ساتھ ہی اسلام قبول کر چکا تھا، پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اس کے زوج اول (بعد والے) سے الگ کر کے اس کے پہلے شوہر کے پاس لوٹا دیا۔
تخریج الحدیث: «سنن ابوداود، كتاب الطلاق، باب اذا اسلم احد الزوجين، رقم: 2239. سنن ترمذي، ابواب النكا ح، باب ماجاء فى الزوجين المشركين الخ، رقم: 1144 قال الشيخ الالباني: ضعيف.»
اسرائیل (بن یونس بن ابی اسحاق) رحمہ اللہ نے اس اسناد سے اسی سابقہ حدیث کی مثل روایت کیا ہے۔
تخریج الحدیث: «السابق»
|