كتاب النكاح و الطلاق نکاح اور طلاق کے احکام و مسائل زنا کے اقرار کا بیان
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ماعز رضی اللہ عنہ نے جس وقت کہا تھا کہ میں نے زنا کیا ہے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں فرمایا: ”ہو سکتا ہے تم نے ہاتھ لگایا ہو، یا دیکھا ہو یا بوسہ لیا ہو“، راوی نے بیان کیا گیا گویا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اندیشہ ہوا کہ اسے معلوم ہی نہ ہو کہ زنا کیا ہے؟
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الطلاق، باب الطلاق فى الاغلاق الخ، رقم: 5271. مسلم، كتاب الحدود، باب من اعتراف على نفسه بالزني، رقم: 1692. سنن ابوداود، رقم: 4421. 4427. مسند احمد: 238/1.»
|