كتاب النكاح و الطلاق نکاح اور طلاق کے احکام و مسائل کھانے کی دعوت قبول کرنا
اسی (سابقہ) اسناد سے ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کو کھانے کی دعوت دی جائے تو وہ اسے قبول کرے، پس وہ یا تو کھانا کھا لے یا پھر (اہل خانہ کے لیے) دعا کرے، اگر قاصد اس سے پہلے داخل ہو جائے تو وہی اس کا اذن ہے، اور اگر وہ اس سے پہلے داخل ہو تو وہ اجازت طلب کرے۔“
تخریج الحدیث: «مسلم، كتاب النكا ح، باب الامر باجابة الداعي الي دعوة، رقم: 1431. سنن ابوداود، رقم: 2460.»
|