مسند اسحاق بن راهويه
كتاب النكاح و الطلاق
نکاح اور طلاق کے احکام و مسائل
زمانۂ کفر کے نکاح کے برقرار رہنے کی شرائط
حدیث نمبر: 655
اَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ، نَا اِسْرَائِیْلُ، بِهَذَا الْاِسْنَادِ مِثْلَهٗ۔.
اسرائیل (بن یونس بن ابی اسحاق) رحمہ اللہ نے اس اسناد سے اسی سابقہ حدیث کی مثل روایت کیا ہے۔
تخریج الحدیث: «السابق»
مسند اسحاق بن راہویہ کی حدیث نمبر 655 کے فوائد و مسائل
الشيخ حافظ عبدالشكور ترمذي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث مسند اسحاق بن راهويه 655
فوائد:
اگر عورت پہلے مسلمان ہوجائے تو ایک حیض کے بعد وہ چاہے تو کسی اور مسلمان مرد کے ساتھ نکاح کرسکتی ہے۔ لیکن اگر نکاح نہیں کیا یا عدت کے دوران اس عورت کا خاوند بھی مسلمان ہوجائے تو زمانہ کفر والا نکاح ہی برقرار رہے گا۔ (دیکھئے حدیث وشرح نمبر: 651؍957)
مسند اسحاق بن راھویہ، حدیث/صفحہ نمبر: 655