كتاب النكاح و الطلاق نکاح اور طلاق کے احکام و مسائل بٹے سٹے کا نکاح (شغار) اسلام میں جائز نہیں
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسلام میں شغار (نکاح کی قسم) نہیں۔“ اور وہ یہ ہے کہ عورت سے دوسری عورت کے حق مہر کے عوض نکاح کرنا، وہ کہے: مجھے نکاح کر دو میں تمہیں نکاح کر دیتا ہوں اور حق مہر نہیں ہو گا، اسے شغار کہتے ہیں۔
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب النكا ح، باب الشغار، رقم: 5112. مسلم، كتاب النكا ح، باب تحريم نكا ح الشغار الخ، رقم: 1415. سنن ترمذي، رقم: 1124. سنن ابن ماجه، رقم: 1883.»
|