حج کے مسائل (پہلے) کنکریاں مارنا، پھر قربانی کرنا، پھر بال منڈوا لے اور بال منڈواتے وقت ابتداء داہنی طرف سے کرنا۔
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جمرہ عقبہ کی رمی کی پھر قربانی کے اونٹوں کے پاس آئے، نحر کیا۔ اور حجام بیٹھا ہوا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ سے سر کی طرف اشارہ فرمایا۔ پس حجام نے داہنی طرف مونڈ دی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ بال ان لوگوں میں تقسیم کر دیئے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک تھے پھر فرمایا کہ اب دوسری جانب مونڈو! پس پوچھا کہ ابوطلحہ صلی اللہ علیہ وسلم کہاں ہیں؟ پھر وہ بال ان کو عنایت فرمائے۔
|