مختصر صحيح مسلم کل احادیث 2179 :حدیث نمبر
مختصر صحيح مسلم
حج کے مسائل
طواف وداع سے پہلے جو عورت حیض والی ہو گئی۔
حدیث نمبر: 754
Save to word مکررات اعراب
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ام المؤمنین صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا طواف افاضہ کے بعد حیض سے ہو گئیں۔ تو میں نے اس کا تذکرہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کیا وہ (ام المؤمنین صفیہ رضی اللہ عنہا) ہمیں مکہ میں روک دے گی؟ ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! انہوں نے طواف افاضہ کر لیا تھا پھر بعد میں حیض سے ہوئیں ہیں تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پھر وہ (ہمارے ساتھ) واپس چلے۔
حدیث نمبر: 755
Save to word مکررات اعراب
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ لوگوں کو حکم کیا گیا ہے کہ آخر میں بیت اللہ کے پاس سے ہو کر (یعنی طواف کر کے) جائیں اور حائضہ پر تخفیف ہو گئی (یعنی طواف وداع کے لئے)۔

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.