حج کے مسائل نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فتح مکہ کے دن بغیر احرام کے مکہ میں داخل ہونا۔
سیدنا جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں داخل ہوئے (قتیبہ نے کہا کہ فتح مکہ کے دن داخل ہوئے) اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر سیاہ عمامہ تھا (اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ) بغیر احرام کے (داخل ہوئے تھے)۔
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جس سال مکہ فتح ہوا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سر پر خود پہنے ہوئے مکہ میں داخل ہوئے۔ پھر جب خود اتارا تو ایک شخص نے آ کر کہا کہ ابن خطل کعبہ کے پردوں کو پکڑے (چھپا ہوا) ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس کو مار ڈالو۔
|