مختصر صحيح مسلم
حج کے مسائل
(پہلے) کنکریاں مارنا، پھر قربانی کرنا، پھر بال منڈوا لے اور بال منڈواتے وقت ابتداء داہنی طرف سے کرنا۔
حدیث نمبر: 730
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جمرہ عقبہ کی رمی کی پھر قربانی کے اونٹوں کے پاس آئے، نحر کیا۔ اور حجام بیٹھا ہوا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ سے سر کی طرف اشارہ فرمایا۔ پس حجام نے داہنی طرف مونڈ دی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ بال ان لوگوں میں تقسیم کر دیئے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک تھے پھر فرمایا کہ اب دوسری جانب مونڈو! پس پوچھا کہ ابوطلحہ صلی اللہ علیہ وسلم کہاں ہیں؟ پھر وہ بال ان کو عنایت فرمائے۔