جمعہ کا بیان जुमा के बारे में خطبہ منبر پر (چڑھ کر دینا چاہیے)۔ “ ख़ुत्बा मिम्बर पर देना चाहिए ”
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کی حدیث منبر کے بارے میں پہلے گزر چکی ہے (دیکھئیے کتاب: نماز کا بیان۔۔۔ باب:۔ چھتوں پر، منبر پر اور لکڑیوں پر نماز پڑھنا) کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس (منبر) کے اوپر نماز پڑھی اور پھر الٹے پاؤں واپس اترے اس روایت میں اتنا زیادہ ہے کہ پھر جب فارغ ہوئے تو لوگوں کی طرف منہ کر کے فرمایا: ”اے لوگو! میں نے یہ اسی لیے کیا تاکہ تم میری اقتداء کرو اور میرا (طریقہ) نماز سیکھ لو۔“
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ کھجور کے تنے کا ایک ستون تھا جس پر (ٹیک لگا کر) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوتے تھے پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے منبر رکھ دیا گیا تو ہم نے ستون سے دس ماہ کی حاملہ اونٹنی جیسی رونے کی آواز سنی، یہاں تک کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم منبر سے اترے اور اپنا ہاتھ اس ستون پر رکھا۔ (تب وہ آواز ختم ہو گئی)۔
|