جمعہ کا بیان जुमा के बारे में جمعہ کی نماز کے لیے تیل لگا (کر جانا) مسنون ہے۔ “ जुमा की नमाज़ के लिए तेल लगाना सुन्नत है ”
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”جو شخص جمعہ کے دن غسل کرے اور جس قدر ممکن ہو طہارت کرے پھر (بالوں کو) تیل لگائے یا اپنے گھر کی خوشبو استعمال کرے پھر اس کے بعد (جمعہ کی نماز کے لیے) نکلے اور دو آدمیوں کے درمیان (جو مسجد کے اندر بیٹھے ہوئے ہوں) تفریق نہ کرے پھر جس قدر اس کی قسمت میں ہو نماز پڑھے اس کے بعد جس وقت امام خطبہ دینے لگے تو چپ رہے تو اس کے وہ گناہ جو اس جمعہ اور گزشتہ جمعہ کے درمیان (ہو گئے) ہیں، معاف کر دیے جائیں گے۔“
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا گیا کہ لوگ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”جمعہ کے دن غسل کرو اور اپنے سروں کو اچھی طرح دھو ڈالو، اگرچہ تم جنبی نہ ہو اور خوشبو کا استعمال کرو۔“ ابن عباس رضی اللہ عنہما بولے کہ غسل تو ہاں (میں بھی جانتا ہوں کہ اس کا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا ہے) لیکن خوشبو کو میں نہیں جانتا۔
|