ایمان کا بیان ईमान के बारे में رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت رکھنا ایمان میں سے ہے۔ “ रसूल अल्लाह ﷺ से प्यार करना ईमान का भाग है ”
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس (پاک ذات) کی قسم! جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ تم میں سے کوئی مومن نہیں ہو سکتا جب تک کہ میں اس کے نزدیک اس کے باپ اور اس کی اولاد سے زیادہ محبوب نہ ہو جاؤں۔“
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے اسی طرح کی روایت مروی ہے اور اس میں اتنا اضافہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور تمام لوگوں سے زیادہ (محبوب نہ ہو جاؤں)۔“
|