ایمان کا بیان ईमान के बारे में نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمانا کہ دین خیرخواہی (کا نام) ہے۔ “ रसूल अल्लाह ﷺ ने कहा कि दीन भलाई करने का नाम है ”
سیدنا جریر بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز قائم کرنے اور زکوٰۃ ادا کرنے اور ہر مسلمان کی خیرخواہی کرنے کے اقرار پر بیعت کی۔
سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اسلام پر بیعت کرنا چاہتا ہوں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اسلام پر قائم رہنے اور ہر مسلمان کی خیرخواہی کرنے کی شرط عائد کی۔ پس اسی پر میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی۔
|