السيرة النبوية وفيها الشمائل سیرت نبوی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے عادات و اطوار रसूल अल्लाह ﷺ का चरित्र, आदतें और व्यवहार آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی بھی کسی کو نہیں مارا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ذاتی انتقام نہ لیتے تھے “ रसूल अल्लाह ﷺ ने कभी किसी को नहीं मारा , उन्होंने व्यक्तिगत बदला नहीं लिया ”
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی خادم یا عورت کو اپنے ہاتھ سے نہیں مارا، بلکہ کسی کو بھی اپنے ہاتھ سے نہیں مارا، الًا یہ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جہاد کر رہے ہوتے۔ جب آپ کو دو باتوں (میں سے ایک کو) اختیار کرنے (کا موقع دیا جاتا تو) ان میں سے آسانی والی چیز آپ کو پسند ہوتی، بشرطیکہ وہ آسانی گناہ نہ ہوتی، اگر وہ گناہ ہوتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم گناہ سے سب سے زیادہ دور رہنے والے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی بھی اپنی ذات کے لیے انتقام نہیں لیا، ہاں اگر اللہ تعالیٰ کی حرمتیں پامال ہو رہی ہوتیں تو ایسی صورت میں آپ اللہ تعالیٰ کے لیے انتقام لیتے تھے۔
|