السيرة النبوية وفيها الشمائل سیرت نبوی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے عادات و اطوار रसूल अल्लाह ﷺ का चरित्र, आदतें और व्यवहार مقام محمود “ महमूद वाला स्थान ”
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں کو قیامت کے دن اٹھایا جائے گا، میں اور میری امت ایک ٹیلے پر ہوں گے۔ اللہ تعالیٰ مجھے سبز رنگ کی پوشاک پہنائیں گے۔ پھر مجھے اجازت دی جائے گی اور میں کہوں گا جو اللہ تعالیٰ چاہیں گے، یہی مقام محمود ہے۔“
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شفاعت، مقام محمود ہے۔“
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک سورج قریب ہو گا ( اور اتنا قریب ہو گا کہ اس کی حرارت کی وجہ سے) بہنے والا پسینہ آدمی کے کان کے نصف تک پہنچ جائے گا، وہ اسی حالت میں سیدنا آدم علیہ السلام کو مدد کے لیے پکاریں گے۔ وہ کہیں گے: میں اس کا اہل نہیں ہوں۔ پھر سیدنا موسیٰ علیہ السلام کو پکاریں گے، وہ بھی یہی جواب دیں گے۔ پھر جب وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو آواز دیں گے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم مخلوق کے لیے سفارش کریں گے، آپ چلیں گے اور جنت کے کڑے پکڑ لیں گے، اس دن اللہ تعالیٰ آپ کو مقام محمود پر اٹھائے گا، تمام لوگ آپ کی تعریف کریں گے۔“
|