المرض والجنائز والقبور بیماری، نماز جنازہ، قبرستان बीमारी, नमाज़ जनाज़ा और क़ब्रस्तान دنیا میں بخار آتش دوزخ کا عوض ہے “ दुनिया में बुख़ार जहन्नम की आग का बदल है ”
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک مریض، جسے بخار تھا، کی تیمارداری کے لیے تشریف لے گئے، میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا: ”خوش ہو جاؤ، اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: (یہ بخار) میری آگ ہے جسے میں اپنے بندہ مومن پر دنیا میں مسلط کر دیتا ہوں تاکہ اس کی آخرت والی آگ کے عذاب کا بدل بن جائے۔“
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومن کے لیے بخار، قیامت کے دن اس کے حصے کی آگ کا بدل ہے۔“
سیدنا ابوامامہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بخار جہنم کی دھونکنی ہے، جو مومن بھی بیمار ہو گا یہ اس کے حق میں جہنم والے حصے کے عوض میں ہو گا۔“
|