المرض والجنائز والقبور بیماری، نماز جنازہ، قبرستان बीमारी, नमाज़ जनाज़ा और क़ब्रस्तान مومن قبر میں ثابت قدم رہتا ہے “ मोमिन क़ब्र में पक्के क़दमों पर रहता है ”
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب مومن کو قبر میں بٹھا دیا جاتا ہے اور فرشتے آتے ہیں تو وہ گواہی دیتا ہے کہ اللہ ہی معبود برحق ہے اور محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ کے رسول ہیں، اللہ تعالیٰ نے اسی بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ ایمان والوں کو پکی بات کے ساتھ مضبوط رکھتا ہے۔“، یہ آیت عذاب قبر کے بارے میں نازل ہوئی ہے۔“ ایک روایت میں ہے: ”جب مسلمان سے قبر میں سوال کیا جاتا ہے تو وہ جواباً گواہی دیتا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں ہے اور محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ کے رسول ہیں، یہ بات اللہ تعالیٰ کے اس قول کی مصداق ہے: اللہ تعالیٰ ایمان والوں کو پکی بات کے ساتھ مضبوط رکھتا ہے، دنیا کی زندگی میں بھی اور آخرت کی زندگی میں بھی۔“ (سورۃ ابراہیم: ۲۷)
|