المرض والجنائز والقبور بیماری، نماز جنازہ، قبرستان बीमारी, नमाज़ जनाज़ा और क़ब्रस्तान سینگی لگوانا “ सिंगी लगवाना ”
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سب سے بہترین چیز جس سے لوگ علاج کرتے ہیں، سینگی لگوانا ہے۔“
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شفا تین چیزوں میں ہے۔ سینگی لگوانے میں، شہد پینے میں اور آگ سے داغنے میں، لیکن میں اپنی امت کو آگ سے داغنے سے منع کرتا ہوں۔“
سیدہ سلمی زوجہ ابورافع رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ جب ہم میں سے کسی کے سر میں تکلیف ہوتی ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: ”جاؤ، سینگی لگواؤ۔“ اور ٹانگ میں تکلیف ہوتی تو فرماتے: ”جاؤ، اس پر مہندی لگاؤ۔“
|