المرض والجنائز والقبور بیماری، نماز جنازہ، قبرستان बीमारी, नमाज़ जनाज़ा और क़ब्रस्तान ہر نقصان کا سبب کوئی نا کوئی گناہ ہوتا ہے “ हर नुक़सान किसी न किसी पाप के कारण होता है ”
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب بھی کسی رگ یا آنکھ کو نقصان پہنچتا ہے تو وہ کسی نہ کسی گناہ کی وجہ سے ہوتا ہے، لیکن جو تکالیف اللہ تعالیٰ ویسے ہی ٹالتا رہتا ہے وہ کہیں زیادہ ہوتی ہیں۔“
سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں ہے کسی دن کا کوئی عمل، مگر عمل کرنے والے کا اسی پر خاتمہ ہوتا ہے، (اس کی تفصیل یہ ہے کہ) جب مومن بیمار ہو جاتا ہے تو فرشتے اللہ تعالیٰ کو کہتے ہیں: اے ہمارے رب! تو نے فلاں بندے کو (عمل کرنے سے) روک لیا ہے (اب اس کے نیک اعمال کے بارے میں کیا کیا جائے؟) اللہ تعالیٰ جواباً فرماتے ہیں: اس بندے کے شفایاب ہونے تک یا فوت ہونے تک اسی عمل کا اعتبار کرو جس پر یہ بندہ (بیمار ہونے سے پہلے قائم) تھا۔“
|