المرض والجنائز والقبور بیماری، نماز جنازہ، قبرستان बीमारी, नमाज़ जनाज़ा और क़ब्रस्तान بیٹے کی وفات پر حمد و استرجاع کا اجر و ثواب “ बेटे की मौत पर अल्लाह की ताअरीफ़ करने का सवाब ”
سیدنا ابوموسٰی اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب بندے کا بچہ فوت ہو تا ہے تو اللہ تعالیٰ فرشتوں سے پوچھتا ہے: آیا تم نے میرے بندے کے بچے کی روح قبض کر لی؟ وہ کہتے ہیں: جی ہاں۔ اللہ تعالیٰ پھر پوچھتا ہے: تم نے اس کے دل کا پھل واپس لے لیا؟ وہ کہتے ہیں: جی ہاں۔ تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میرے بندے نے کیا کہا:؟ وہ بتلاتے ہیں کہ اس نے تیری حمد کی اور «انا لله وانا اليه راجعون» پڑھا۔ پس اللہ فرماتا ہے: میرے بندے کے لیے جنت میں گھر بنا دو اور اس کا نام ”بیت الحمد“ (تعریف والا گھر) رکھو۔“
|