روزوں کے مسائل रोज़ों के बारे में روزے دار کی فضیلت “ रोज़ा रखने वाले की फ़ज़ीलत ( अच्छाई ) ”
اور اسی (سند کے ساتھ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اللہ کے راستے میں دو چیزیں (جوڑا) خرچ کرے گا تو جنت میں اس سے کہا جائے گا: اے عبداللہ! یہ (دروازہ) بہتر ہے۔ نماز پڑھنے والے کو نماز والے دروازے سے، جہاد کرنے والے کو جہاد والے دروازے سے، صدقات دینے والے کو صدقے والے دروازے سے اور روزہ رکھنے والے کو باب الریان (روزے والے دروازے) سے بلایا جائے گا۔“ ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: جسے ان دروازوں میں سے بلایا جائے اسے اس کے بعد کوئی اور ضرورت تو نہیں مگر کیا کوئی ایسا بھی ہوگا جسے ان سب دروازوں سے بلایا جائے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں! اور میرا خیال ہے کہ آپ بھی ان لوگوں میں سے ہوں گے (جنہیں ان سب دروازوں میں سے بلایا جائے گا)۔“
تخریج الحدیث: «31- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 469/2 ح 1036، ك 21 ب 19 ح 49) التمهيد 183/7، الاستذكار: 973، و أخرجه البخاري (1897) من حديث مالك به ورواه مسلم (1027) من حديث ابن شهاب الزهري به.»
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! روزہ دار کے منہ کی بو اللہ کے ہاں کستوری سے زیادہ خوشبودار ہے، (اللہ فرماتا ہے) یہ اپنی شہوت، کھانا اور پینا میری وجہ سے چھوڑ دیتا ہے، پس روزے میرے لئے ہیں اور میں ہی ان کا بدلہ دوں گا۔ ہر نیکی (کا اجر) دس گنا سے لے کر سات سو گنا تک ہے سوائے روزے کے، وہ میرے ہی لئے ہے اور میں ہی اس کا بدلہ دوں گا۔“
تخریج الحدیث: «343- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 310/1 ح 697، ك 18 ب 22 ح 57) التمهيد 57/19، الاستذكار: 646، وأخرجه البخاري (1894) من حديث مالك به.»
|