روزوں کے مسائل रोज़ों के बारे में رمضان کے بعد شعبان کے روزوں کی اہمیت “ रमज़ान के बाद शअबान के महीने के रोज़ों की एहमियत ”
اور اسی سند کے ساتھ (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم روزے رکھنا شروع کرتے حتیٰ کہ ہم کہتے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم (اب) افطار نہیں کریں گے اور افطار کرنا شروع کرتے حتیٰ کہ ہم کہتے آپ (اب) روزے نہیں رکھیں گے۔ میں نے نہیں دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان کے علاوہ کسی مہینے کے پورے روزے رکھے ہوں اور میں نے نہیں دیکھا کہ آپ نے شعبان کے علاوہ کسی مہینے میں سب سے زیادہ روزے رکھے ہوں۔
تخریج الحدیث: «424- متفق عليه، الموطأ (رواية يحيٰي بن يحيٰي 309/1 ح 495، ك 18 ب 22 ح 56) التمهيد 164/21، الاستذكار: 644، و أخرجه البخاري (1969) ومسلم (1156/175) من حديث مالك به.»
|