روزوں کے مسائل रोज़ों के बारे में عاشوراء کے روزے کا بیان “ आशूराअ यानि 10 मुहर्रम के दिन के रोज़े के बारे में ”
سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہما نے جس سال حج کیا تھا، عاشوراء (دس محرم) والے دن منبر پر فرمایا: اے مدینے والو! تمہارے علماءکہاں ہیں؟ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس دن کے بارے میں یہ فرماتے ہوئے سنا کہ یہ عاشوراء کا دن ہے، اس کا روزہ اللہ نے تم پر فرض نہیں کیا۔ میں روزے سے ہوں، جس کی مرضی ہے روزہ رکھے اور جس کی مرضی ہے (یہ) روزہ نہ رکھے۔
تخریج الحدیث: «27- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 299/1 ح 672، ك 18 ب 11 ح 34) التمهيد 203/7، الاستذكار: 622، و أخرجه البخاري (2003) ومسلم (1129) من حديث مالك به.»
اور اسی سند کے ساتھ (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے) روایت ہے کہ جاہلیت میں قریش عاشوراءکے ایک دن کا روزہ رکھا کرتے تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی بعثت سے پہلے اسے رکھا کرتے تھے، پھر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو یہ روزہ خود بھی رکھا اور اسے رکھنے کا حکم بھی دیا۔ پھر جب رمضان فرض ہوا تو اسی کے روزے فرض قرار پائے اور عاشوراء کا روزہ ترک کر دیا گیا، پس جو چاہے یہ روزہ رکھے اور جو چاہے اسے ترک کر دے یعنی نہ رکھے۔
تخریج الحدیث: «466- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 299/1 ح 671، ك 18 ب 11 ح 33) التمهيد 148/22، الاستذكار: 621، و أخرجه البخاري (2002) من حديث مالك به.»
|