روزوں کے مسائل रोज़ों के बारे में وصال کے روزے کی ممانعت ہے “ विसाल का रोज़ा यानि लगातार दिन रात का रोज़ा रखना मना है ”
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وصال کے روزے رکھنے سے منع فرمایا تو لوگوں نے پوچھا: یا رسو ل اللہ! آپ تو خود وصال کے روزے رکھتے ہیں؟ آ پ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تمہارے جیسا نہیں ہوں، مجھے (وصال کے روزوں کے دوران میں) کھلایا اور پلایا جاتا ہے۔“
تخریج الحدیث: «209- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 300/1 ح 676، ك 18 ب 13 ح 38) التمهيد 361/14، الاستذكار:626، و أخرجه البخاري (1962) ومسلم (1102) من حديث مالك به.»
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وصال کے روزے نہ رکھو۔“ لوگوں نے کہا: یا رسول اللہ! آپ تو خود وصال کے روزے رکھتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تم جیسا نہیں ہوں، مجھے رات کو میرا رب کھلاتا ہے اور پلاتا ہے۔“
تخریج الحدیث: «344- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 301/1 ح 677، ك 18 ب 13 ح 39) التمهيد 295/18، الاستذكار: 627، وأخرجه أحمد (237/2) والدارمي (1710) من حديث مالك به ورواه مسلم (1103/58) من حديث مالك به.»
|