أبواب السهو کتاب: نماز میں سہو و نسیان سے متعلق احکام و مسائل 195. باب مَا جَاءَ فِي رَكْعَتَىِ الْفَجْرِ مِنَ الْفَضْلِ باب: فجر کی دونوں سنتوں کی فضیلت کا بیان۔
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: ”فجر کی دونوں رکعتیں دنیا اور دنیا میں جو کچھ ہے ان سب سے بہتر ہیں“۔
۱- عائشہ رضی الله عنہا کی حدیث حسن صحیح ہے، ۲- اس باب میں علی، ابن عمر، اور ابن عباس رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔ جنہیں رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم ان میں پڑھتے تھے۔ تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/المسافرین 14 (725)، سنن النسائی/قیام اللیل 56 (1760، 265)، (تحفة الأشراف: 16106)، مسند احمد (6/149) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، الإرواء (437)
|