أبواب السهو کتاب: نماز میں سہو و نسیان سے متعلق احکام و مسائل 187. باب مَا جَاءَ مَتَى يُؤْمَرُ الصَّبِيُّ بِالصَّلاَةِ باب: بچے کو نماز کا حکم کب دیا جائے گا؟
سبرہ بن معبد جہنی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: ”سات برس کے بچے کو نماز سکھاؤ، اور دس برس کے بچے کو نماز نہ پڑھنے پر مارو“۔
۱- سبرہ بن معبد جہنی رضی الله عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے، ۲- اس باب میں عبداللہ بن عمرو رضی الله عنہما سے بھی روایت ہے، ۳- بعض اہل علم کا اسی پر عمل ہے، یہی احمد اور اسحاق بن راہویہ بھی کہتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ”جو لڑکا دس برس کے ہو جانے کے بعد نماز چھوڑے وہ اس کی قضاء کرے“۔ تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/ الصلاة 26 (494)، (تحفة الأشراف: 3810)، سنن الدارمی/الصلاة 141 (1471) (حسن صحیح)»
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح، المشكاة (572 - 573)، صحيح أبي داود (247)، الإرواء (247)، التعليق على ابن خزيمة (1002)
|