أبواب السهو کتاب: نماز میں سہو و نسیان سے متعلق احکام و مسائل 189. باب مَا جَاءَ إِذَا كَانَ الْمَطَرُ فَالصَّلاَةُ فِي الرِّحَالِ باب: جب بارش ہو رہی ہو تو گھر میں نماز پڑھ لینے کا بیان۔
جابر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ ہم لوگ نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھے کہ بارش ہونے لگی تو آپ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو چاہے اپنے ڈیرے میں ہی نماز پڑھ لے“۔
۱- جابر رضی الله عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے، ۲- اس باب میں ابن عمر، سمرہ، ابولملیح عامر (جنہوں نے اپنے باپ اسامہ بن عمر ہذل سے روایت کی ہے) اور عبدالرحمٰن بن سمرہ رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں، ۳- بعض اہل علم نے بارش اور کیچڑ میں جماعت میں حاضر نہ ہونے کی رخصت دی ہے، یہی احمد اور اسحاق بن راہویہ کہتے ہیں۔ تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/المسافرین 3 (698)، سنن ابی داود/ الصلاة 214 (1065)، (تحفة الأشراف: 2716)، مسند احمد (3/312، 327) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، الإرواء (2 / 340 - 341)، صحيح أبي داود (976)
|