كتاب الصيد والذبائح کتاب: شکار اور ذبیحہ کے احکام و مسائل 30. بَابُ: تَحْرِيمِ أَكْلِ لُحُومِ الْخَيْلِ باب: گھوڑے کا گوشت کھانے کی حرمت کا بیان۔
خالد بن ولید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”گھوڑے، خچر اور گدھے کا گوشت کھانا حلال نہیں“۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الأطعمة 26 (3790)، سنن ابن ماجہ/الذبائح 14 (3198)، (تحفة الأشراف: 3505)، مسند احمد (4/89) (ضعیف) (اس کے راوی ”صالح بن یحیی“ ضعیف، اور ان کے باپ ”یحییٰ‘‘ مجہول الحال ہیں)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف، إسناده ضعيف، ابو داود (3790) ابن ماجه (3198) الحديث الآتي (4337) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 353
خالد بن ولید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے گھوڑے، خچر اور گدھے اور دانت والے ہر درندے کا گوشت کھانے سے منع فرمایا۔
تخریج الحدیث: «انظر ما قبلہ (ضعیف)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف، إسناده ضعيف، ابو داود (3790) وانظر الحديث الآتي (4336) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 353
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم لوگ گھوڑوں کا گوشت کھاتے تھے، عطاء کہتے ہیں: میں نے کہا: خچر؟ کہا: نہیں ۱؎۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 4335 (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: امام نسائی نے پہلے گھوڑے کی حلت سے متعلق باب میں صحیح احادیث کی تخریج کی پھر اس کی حرمت سے متعلق باب میں دو حدیث ذکر کی، جس کی سند میں دو ضعیف راوی ہیں، اور آخر میں جابر رضی اللہ عنہ کے اس اثر کو ذکر کر کے اس بات کو راجح قرار دیا کہ گھوڑے کا گوشت حلال ہے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد
قال الشيخ زبير على زئي: حسن
|