كتاب الصيد والذبائح کتاب: شکار اور ذبیحہ کے احکام و مسائل 24. بَابُ: اتِّبَاعِ الصَّيْدِ باب: شکار کا پیچھا کرنے کا بیان۔
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو «باديہ» (دیہات) میں رہے گا وہ سخت مزاج ہو گا، اور جو شکار کا پیچھا کرے گا وہ (اس کے علاوہ دوسری چیزوں سے) غافل ہو جائے گا، اور جو بادشاہ کا چکر لگائے گا وہ فتنے اور آزمائش میں پڑ جائے گا“۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الصید 4 (2859)، سنن الترمذی/الفتن 69 (2256)، (تحفة الأشراف: 6539) مسند احمد (1/357) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح
|