كتاب الصيد والذبائح کتاب: شکار اور ذبیحہ کے احکام و مسائل 23. بَابُ: مَا أَصَابَ بِحَدٍّ مِنْ صَيْدِ الْمِعْرَاضِ باب: معراض (آڑے نیزہ اور تیر) کی نوک لگے ہوئے شکار کے حکم کا بیان۔
عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے «معراض» (آڑے نیزہ اور تیر) کے شکار کے پوچھا سوال کیا تو آپ نے فرمایا: ”جب (شکار میں) «معراض» (آڑے نیزہ اور تیر) کی نوک لگے تو کھاؤ اور جب وہ آڑا لگے تو مت کھاؤ“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 9857) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے «معراض» (آڑے نیزہ اور تیر) کے شکار کے بارے میں پوچھا تو آپ نے فرمایا: ”جب اس (شکار) میں «معراض» کی نوک لگے تو کھاؤ اور جب وہ آڑا لگے تو مت کھاؤ کیونکہ وہ «موقوذہ» (چوٹ کھایا ہوا شکار) ہے“۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 4269 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|