كتاب الصيد والذبائح کتاب: شکار اور ذبیحہ کے احکام و مسائل 13. بَابُ: الرُّخْصَةِ فِي إِمْسَاكِ الْكَلْبِ لِلصَّيْدِ باب: شکار کے لیے کتا پالنے کی رخصت کا بیان۔
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے شکار کرنے والے کتے یا جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والے کتے کے سوا کوئی کتا پالا تو روزانہ اس کا اجر دو قیراط کم ہو گا“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 8316) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے شکاری کتے یا جانوروں کی رکھوالی کرنے والے کتے کے سوا کوئی کتا پالا تو روزانہ اس کا اجر دو قیراط کم ہو گا“۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/المساقاة 10 (1574)، (تحفة الأشراف: 6831)، مسند احمد (2/8) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|