كتاب الصيد والذبائح کتاب: شکار اور ذبیحہ کے احکام و مسائل 29. بَابُ: الإِذْنِ فِي أَكْلِ لُحُومِ الْخَيْلِ باب: گھوڑے کا گوشت کھانے کی اجازت کا بیان۔
جابر رضی اللہ عنہ کہتے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنگ خیبر کے دن گدھوں کا گوشت کھانے سے منع فرمایا اور گھوڑوں کے گوشت کھانے کی اجازت دی ۱؎۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/المغازي 38 (3219)، الصید 27 (5520)، 28 (5524)، صحیح مسلم/الصید 6 (1941)، سنن ابی داود/الأطعمة 26 (3788)، 34 (3808)، سنن الترمذی/الأطعمة 5 (1793)، (تحفة الأشراف: 2639)، مسند احمد (3/322، 356، 361، 362، 385)، سنن الدارمی/الأضاحي 22 (2036) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یہی جمہور علماء کا مسلک ہے اور یہی صحیح ہے، حنفیہ گھوڑے کے گوشت کو حرام کہتے ہیں۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گھوڑے کا گوشت کھلایا ۱؎ اور گدھوں کے گوشت سے منع فرمایا۔
تخریج الحدیث: «سنن الترمذی/الأطعمة 5 (1793)، (تحفة الأشراف: 2539) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی: کھانے کی اجازت دی، جیسا کہ پچھلی روایت میں ہے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنگ خیبر کے دن ہمیں گھوڑے کا گوشت کھلانا اور گدھوں کے گوشت کھانے سے منع فرمایا۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 2423، 2508، 2688) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں گھوڑے کا گوشت کھاتے تھے۔
تخریج الحدیث: «سنن ابن ماجہ/الذبائح 14 (3197)، (تحفة الأشراف: 2430)، ویأتي عند المؤلف برقم: 4338) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد
|