كتاب الأيمان والنذور ابواب: قسم اور نذر کے احکام و مسائل 11. بَابُ: الْحَلِفِ بِاللاَّتِ باب: لات (بت) کی قسم کھانے پر کیا کرے؟
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے جو قسم کھائے اور کہے: لات (بت) کی قسم، تو اسے چاہیئے کہ وہ لا الٰہ الا اللہ پڑھے، اور جو اپنے ساتھی سے کہے: آؤ تمہارے ساتھ جوا کھیلیں گے) تو اسے چاہیئے کہ صدقہ کرے“۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/تفسیر سورة النجم 2 (4860)، الأدب 74 (6107)، الاستئذان 52 (6301)، الأیمان 5 (6650)، صحیح مسلم/الأیمان 2 (1647)، سنن ابی داود/الأیمان4(3247)، سنن الترمذی/الأیمان 17(1545)، سنن ابن ماجہ/الکفارات 2 (2096)، (تحفة الأشراف: 12276)، مسند احمد (2/309)، والمؤلف في الیوم واللیلة 285 (991و992) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|