كتاب الأيمان والنذور ابواب: قسم اور نذر کے احکام و مسائل 14. بَابُ: مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ فَرَأَى غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا باب: کسی بات کی قسم کھانے کے بعد آدمی اس سے بہتر چیز دیکھے تو کیا کرے؟
ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”زمین پر کوئی ایسی قسم نہیں جو میں کھاؤں پھر اس کے سوا کو اس سے بہتر سمجھوں مگر میں وہی کروں گا“ (جو بہتر ہو گا)۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الخمس 15 (3133)، المغازي 74 (4385)، الصید26(5517)، الأیمان 1 (6623)، 4 (6649)، 18 (6680)، کفارات الأیمان 9 (6718)، 10(6721)، والتوحید 56 (7555)، صحیح مسلم/الأیمان 3 (1649)، سنن الترمذی/الأطعمة 25 (1826، 1827)، (تحفة الأشراف: 8990)، مسند احمد (4/394، 397، 398، 404401، 418)، سنن الدارمی/الأطعمة 22 (2100)، ویأتي عند المؤلف في الصید (برقم: 4351) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|