عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی ایک بہن کے بارے میں پوچھا جس نے نذر مانی تھی کہ وہ دوپٹہ اوڑھے بغیر پیدل (حج کرنے) جائے گی۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”اسے حکم دو کہ وہ اوڑھنی اوڑھ کر اور سوار ہو کر جائے اور تین دن کے روزے رکھ لے“۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الأیمان 23 (3293)، سنن الترمذی/الأیمان 16 (1544)، سنن ابن ماجہ/الکفارات 20 (2134)، مسند احمد 3/143، 4/ 145، 147، 149، 151)، سنن الدارمی/النذور والأیمان 2 (2379) (ضعیف) (اس کے راوی ’’عبید اللہ بن زحر‘‘ سخت ضعیف ہیں، لیکن اس میں ’’صرف روزہ والی بات‘‘ ضعیف ہے، باقی کے صحیح شواہد موجود ہیں)»