كتاب الأيمان والنذور ابواب: قسم اور نذر کے احکام و مسائل 10. بَابُ: الْحَلِفِ بِالطَّوَاغِيتِ باب: طاغوت اور جھوٹے معبودوں کی قسم کھانے کی ممانعت کا بیان۔
عبدالرحمٰن بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے باپ دادا کی قسم نہ کھاؤ، اور نہ طاغوتوں (جھوٹے معبودوں) کی“۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الأیمان 2 (1648)، سنن ابن ماجہ/الکفارات 2 (2095)، (تحفة الأشراف: 9697)، مسند احمد (5/62) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|