كتاب الأيمان والنذور ابواب: قسم اور نذر کے احکام و مسائل 8. بَابُ: الْحَلِفِ بِالْبَرَاءَةِ مِنَ الإِسْلاَمِ باب: اسلام سے برأت اور لاتعلقی کی قسم کھانے کا بیان۔
بریدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کہا: (اگر میں نے یہ کیا ہوا تو) میں اسلام سے بری اور لاتعلق ہوں، تو اگر وہ جھوٹا ہے تو وہ ویسا ہی ہے جیسا اس نے کہا، اور اگر وہ سچا ہے تو بھی وہ اسلام کی طرف صحیح سالم نہیں لوٹے گا“ ۱؎۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الأیمان 9 (3258)، سنن ابن ماجہ/الکفارات 3 (2100)، (تحفة الأشراف: 1959)، مسند احمد (5/355، 356) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی یہ کہہ کر قسم کھانا کہ میں اسلام سے بری و بیزار ہوں اس کے گناہ گار ہونے کے لیے کافی ہے، اسے چاہیئے کہ توبہ و استغفار کرے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
|