كتاب الأيمان والنذور ابواب: قسم اور نذر کے احکام و مسائل 1. بَابُ: الحلف بمُقَلِّب القُلُوب باب: «مقلب القلوب» (دلوں کو پھیرنے والے) کی قسم کھانے کا بیان۔
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جو قسم کھاتے تھے وہ یہ تھی «لا ومقلب القلوب» ”نہیں، اس کی قسم جو دلوں کو پھیر نے والا ہے“۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/القدر 14 (6617)، الأیمان 3 (6628)، التوحید 11 (7391)، سنن الترمذی/الأیمان 12 (1540)، (تحفة الأشراف: 7024)، مسند احمد (2/26، 67، 68، 127)، سنن الدارمی/النذور 12 (2395) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|