كتاب الطلاق کتاب: طلاق کے احکام و مسائل |
سنن نسائي
كتاب الطلاق کتاب: طلاق کے احکام و مسائل The Book of Divorce 71. بَابُ: خُرُوجِ الْمُتَوَفَّى عَنْهَا بِالنَّهَارِ باب: جس کا شوہر مر گیا ہو کیا وہ (دوران عدت) دن میں گھر سے باہر نکل سکتی ہے؟ Chapter: Widow Going Out During The Day
جابر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میری خالہ کو طلاق ہو گئی (اسی دوران) انہوں نے اپنے کھجوروں کے باغ میں جانے کا ارادہ کیا تو ان کی ملاقات ایک ایسے شخص سے ہوئی جس نے انہیں باغ میں جانے سے روکا۔ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں (آپ سے اس بارے میں پوچھا) تو آپ نے فرمایا: ”تم اپنے باغ میں جا سکتی ہو، توقع ہے (جب تم اپنے باغ میں جاؤ گی، پھل توڑو گی تو) تم صدقہ کرو گی اور (دوسرے) اچھے بھلے کام کرو گی“۔
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/الطلاق 7 (1483)، سنن ابی داود/الطلاق 41 (2297)، سنن ابن ماجہ/الطلاق 9 (2034)، (تحفة الأشراف: 2799)، مسند احمد (3/321)، سنن الدارمی/البیوع 22 (2598) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.