كتاب الجهاد کتاب: جہاد کے احکام، مسائل و فضائل 35. بَابُ: مَا يَجِدُ الشَّهِيدُ مِنَ الأَلَمِ باب: شہید کو پہنچنے والی تکلیف کا بیان۔
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شہید کو قتل کے وار سے بس اتنی ہی تکلیف محسوس ہوتی ہے جتنی تم میں سے کسی کو چیونٹی کے کاٹنے سے محسوس ہوتی ہے (پھر اس کے بعد تو آرام ہی آرام ہے)“۔
تخریج الحدیث: «سنن الترمذی/فضائل الجہاد 26 (1668)، سنن ابن ماجہ/الجہاد 16 (2802)، (تحفة الأشراف: 12861)، مسند احمد (2/297)، سنن الدارمی/الجہاد 17 (2452) (حسن صحیح)»
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
|