كتاب الجهاد کتاب: جہاد کے احکام، مسائل و فضائل 10. بَابُ: ثَوَابِ عَيْنٍ سَهِرَتْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ باب: اللہ کے راستے میں جاگنے والی آنکھ کا ثواب۔
ابوریحانہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو آنکھ اللہ کے راستے میں جاگی ہو وہ آنکھ جہنم پر حرام ہے“ ۱؎۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 12040)، مسند احمد (4/134)، سنن الدارمی/الجہاد 11 (2445) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی ایسی آنکھ والا جہنم میں نہ جائے گا بلکہ جنت اس کا ٹھکانہ ہو گی۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
|