كتاب الجهاد کتاب: جہاد کے احکام، مسائل و فضائل 11. بَابُ: فَضْلِ غَدْوَةٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ باب: اللہ کے راستے (جہاد) میں صبح سویرے نکلنے کی فضیلت کا بیان۔
سہل بن سعد رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کے راستے یعنی جہاد میں صبح یا شام (کسی وقت بھی نکلنا) دنیا وما فیہا سے افضل و بہتر ہے“۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الجہاد 5 (2794)، 73 (2892)، والرقاق 2 (6415)، صحیح مسلم/الإمارة 30 (1881)، (تحفة الأشراف: 4682)، سنن الترمذی/فضائل الجہاد 17 (1648)، 26 (1664)، مسند احمد (3/433 و5/335، 337، 339)، سنن الدارمی/الجہاد 9 (2443) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|