جماع أَبْوَابِ صَلَاةِ النِّسَاءِ فِي الْجَمَاعَةِ عورتوں کے نماز باجماعت ادا کرنے کے ابواب کا مجموعہ 1146. (195) بَابُ إِقْبَالِ الْإِمَامِ بِوَجْهِهِ يُمْنَةً إِذَا سَلَّمَ عَنْ يَمِينِهِ، وَيُسْرَةً إِذَا سَلَّمَ عَنْ شِمَالِهِ، جب امام اپنی دائیں اور بائیں جانب سلام پھیرے گا تو اسی طرف اپنے چہرے کے ساتھ متوجہ ہوگا
اور اس میں اس بات کی دلیل بھی ہے کہ جب امام اپنی دائیں جانب سلام پھیرے گا (تو اپنی دائیں جانب والے مقتدیوں کو سلام کہے گا) اور جب بائیں جانب سلام پھیرے گا تو اپنی بائیں جانب والے مقتدیوں کو سلام کہے گا
تخریج الحدیث:
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی دائیں اور بائیں جانب سلام پھیرتے ہوئے دیکھا حتّیٰ کے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے رخسار مبارک کی سفیدی دکھائی دینے لگتی۔ تو جناب زہری رحمه الله فر ماتے ہیں کہ یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث کی صورت میں نہیں سنی گئی۔ تو جناب اسماعیل بن محمد کہتے ہیں کہ کیا آپ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تمام احادیث سنی ہیں؟ اُنہوں نے کہا کہ نہیں۔ پوچھا گیا، تو کیا دو تہائی سُنی ہیں؟ اُنہوں نے عرض کیا کہ نہیں۔ پوچھا گیا تو کیا آدھی سن لی ہیں؟ اُنہوں نے جواب دیا کہ نہیں۔ اس پر جناب اسماعیل نے فرمایا، تو یہ حدیث اس آدھی تعداد میں سے ہے جو نہیں سُنی گئی۔
تخریج الحدیث: تقدم۔۔۔
|