كتاب الصدقات کتاب: زکاۃ و صدقات کے احکام و مسائل 11. بَابُ: مَنِ ادَّانَ دَيْنًا لَمْ يَنْوِ قَضَاءَهُ باب: جس شخص نے قرض اس نیت سے لیا کہ اسے واپس نہیں لوٹانا ہے اس کی شناعت کا بیان۔
صہیب الخیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو قرض لے اور اس کو ادا کرنے کی نیت نہ رکھتا ہو، تو وہ اللہ تعالیٰ سے چور ہو کر ملے گا“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 4962، ومصباح الزجاجة: 845) (حسن صحیح)»
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
اس سند سے بھی اسی طرح مرفوعاً مروی ہے۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 4960، ومصباح الزجاجة: 846)»
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو لوگوں کا مال لے اور اس کو ہڑپ کرنا چاہتا ہو تو اس کو اللہ تباہ کر دے گا“۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الاستقراض وأداء الدیون 2 (2387)، (تحفة الأشراف: 12920)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/361، 417) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|