كتاب الصدقات کتاب: زکاۃ و صدقات کے احکام و مسائل 7. بَابُ: الأَمِينِ يَتَّجِرُ فِيهِ فَيَرْبَحُ باب: امانت کے مال سے تجارت کرنے والا نفع کمائے تو اس کے حکم کا بیان۔
عروہ بارقی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو ایک بکری خریدنے کے لیے ایک دینار دیا تو اس سے انہوں نے دو بکریاں خریدیں، پھر ایک بکری کو ایک دینار میں بیچ دیا، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک دینار اور ایک بکری لے کر حاضر ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لیے برکت کی دعا فرمائی، راوی کہتے ہیں: (اس دعا کی برکت سے) ان (عروۃ) کا حال یہ ہو گیا کہ اگر وہ مٹی بھی خرید لیتے تو اس میں نفع کماتے۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/المناقب 28 (3640، 3641، 3642)، سنن ابی داود/البیوع 28 (3384، 3385)، سنن الترمذی/البیوع 34 (1258)، (تحفة الأشراف: 9898)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/375، 376) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
عروہ بن ابی الجعد بارقی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ باہر سے بکنے کے لیے جانور آئے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (ایک جانور خریدنے کے لیے) مجھے ایک دینار دیا، پھر راوی نے اسی طرح کی روایت ذکر کی۔
تخریج الحدیث: «انظر ماقبلہ (حسن) (ملاحظہ ہو: الإ رواء: 5/129)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|