كتاب الزكاة کتاب: زکاۃ و صدقات کے احکام و مسائل 23. بَابُ: الْوَسْقُ سِتُّونَ صَاعًا باب: ایک وسق میں ساٹھ صاع ہوتے ہیں۔
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک وسق ساٹھ صاع کا ہوتا ہے“۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الزکاة 1 (1559)، بلفظ مختوما بدل صاعا سنن النسائی/الزکاة 24 (2488)، (تحفة الأشراف: 4042)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/59، 83، 97) (ضعیف)» (سند میں محمد بن عبید اللہ متروک الحدیث ہے)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک وسق ساٹھ صاع کا ہوتا ہے“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 2484، 2942، ومصباح الزجاجة: 652) (ضعیف جدا)» (سند میں محمد بن عبید اللہ متروک الحدیث ہے)
قال الشيخ الألباني: ضعيف جدا
|