كتاب الزكاة کتاب: زکاۃ و صدقات کے احکام و مسائل 6. بَابُ: مَا تَجِبُ فِيهِ الزَّكَاةُ مِنَ الأَمْوَالِ باب: جن چیزوں میں زکاۃ واجب ہے ان کا بیان۔
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”پانچ وسق سے کم کھجور میں زکاۃ نہیں ہے، اور پانچ اوقیہ سے کم چاندی میں زکاۃ نہیں ہے، اور پانچ اونٹوں سے کم میں زکاۃ نہیں ہے“۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الزکاة 4 (1405)، 32 (1447)، 42 (1447)، 56 (1484)، صحیح مسلم/الزکاة 1 (979)، سنن ابی داود/الزکاة 1 (1558)، سنن الترمذی/الزکاة 7 (626، 627)، سنن النسائی/الزکاة 5 (2475)، 18 (2478)، 21 (2485)، 24 (2486، 2489)، موطا امام مالک/الزکاة 1 (2)، (تحفة الأشراف: 4402)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/6، 30، 45، 59، 60، 43)، سنن الدارمی/الزکاة 11 (1673، 1674) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پانچ اونٹ سے کم میں زکاۃ نہیں ہے، اور پانچ اوقیہ سے کم چاندی میں زکاۃ نہیں ہے، اور پانچ وسق سے کم اناج یا میوہ میں زکاۃ نہیں ہے“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 2566، ومصباح الزجاجة: 642)، مسند احمد (3/296) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|